کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ
اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے مضبوط بھارتی سائیڈ کو
4-1سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسری جانب محمد سجاد کا 6 ریڈ
مقابلوں کے انفرادی ایونٹ کوارٹر فائنل میں سفر تمام ہوگیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری چیمپئن شپ کے
کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف اور محمد سجاد پر مشتمل
پاکستانی ٹیم نے بھارت1 کو 4-1 سے پچھاڑا، تجربہ کار انٹرنیشنل کیوئسٹ پنکش
ایڈوانی اور برجیش زمانی پر مشتمل ناکام ٹیم نے پہلا فریم 71-31سے جیت کر
برتری حاصل کرلی لیکن پاکستانی ٹیم نے کسی دبائو میں آئے بغیر دوسرا
فریم80-41سے جیت کر مقابلہ1-1کر دیا، بعد ازاں قومی کیوئٹس روایتی حریفوں
پر چھا گئے اور اگلے تینوں فریمز 62-17،84-11اور51-14سے جیت کرسیمی فائنل
میں جگہ پالی جہاں ان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔
قبل ازیں قومی ٹیم نے 5فریمز پر مشتمل پری کوارٹر فائنل میںمیزبان مصر
13کو3-1سے ہرا کر اگلے مرحلے میں رسائی پائی، پاکستان نے یہ مقابلہ 99-37،
10-60،62-38 اور68-63سے جیتا،دوسری جانب محمد سجاد 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ
میں ناقابل شکست ہونے کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ، کوارٹر فائنل میں پولینڈ
کے کیسپر فلپیاک نے انھیں 5-2 سے شکست دیدی، سجاد نے پہلا فریم37-25سے جیت
کر پیش قدمی کا آغاز کیا مگرپولش کیوئسٹ نے دوسرے فریم میں33-24سے کامیابی
پاکر مقابلہ1-1کر دیا، پھراگلے تینوں فریمز 45-01، 40-09اور32-20سے اپنے
نام کرکے4-1کی سبقت حاصل کرلی، محمد سجاد نے چھٹے فریم میں38-15سے فتح پاکر
کھیل میں دوبارہ آنے کی کوشش کی لیکن ان کے مقابل نے 7واں فریم 47-01سے
جیت کر امیدوں پر پانی پھیر دیا۔


No comments :
Post a Comment