Monday, 30 June 2014

نیمار کا جنون حقیقت میں برازیلین نوجوانوں کے سروں میں گھس گیا

 

ریوڈی جنیرو: اسٹار فٹبالر نیمار کا جنون حقیقت میں برازیلین نوجوانوں کے سروں میں گھس گیا۔
 
اس وقت ملک کا سب سے مقبول ہیئر اسٹائل نیمار کا ہی ہے، جھونپڑ پٹی میں تو حجاموں کی ایک طرح سے چاندی ہوگئی، وہ مسلسل، جاکا کٹ، بنانے میں مصروف ہیں، اس میں سر سائیڈوں سے صاف کردیا جاتا ہے جبکہ اوپر بال چھوڑ دیے جاتے ہیں مگر اب میں نئی ورائٹی آگئی کہ لوگ اپنی گردن کے اوپری حصے پر نیمار کی تصاویر بھی بنوانے لگے ہیں۔

No comments :

Post a Comment