Tuesday, 1 July 2014

مصر میں خاتون نیوزاینکر کو غیر ملکی سفیر سے بات کرنا مہنگا پڑگیا

 

مصر میں مقامی نیوز چینل میں خبروں کے دوران غیر ملکی سفیر سے تلخ کلامی پر نیوز اینکر کو نوکری سے ہی نکال دیا گیا۔
  
عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے “التحریر” نامی ٹیلی ویژن چینل میں خبروں کے دوران ایتھوپیا کی صورتحال پر بات کرنے کے لئے مصر میں تعینات ایتھوپیا کے سفیر محمود دردیر سے رابطہ کیا گیا۔ دوران گفتگو محمود دردیر اور نیوز اینکر رانیا بداوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ، بات یہاں تک بڑھی کہ رانیا نے محمود دردیر کی کال کاٹ دی۔
سفیر صاحب کو نیوزاینکر کا رویہ برا لگا اور انہوں نے مصری وزارت خارجہ سے ہی شکایت کرڈالی، مصری وزارت خارجہ نے ٹی وی انتظامیہ کو رانیا کو نوکری سے ہی نکال دینے کی ہدایت کردی ، ٹی وی انتظامیہ نے اینکر کو کورا جواب دے دیا کہ پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے پر اس کے ساتھ ٹی وی کا معاہدہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

No comments :

Post a Comment