Tuesday, 1 July 2014

بھارتی سیاسی جماعت کا رہنما ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے پر گرفتار

 

لکھنؤ: بھارت میں پاکستان زندہ باد اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرے لگانے پر سماج وادی پارٹی کے رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 30 جون کو ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں پولیس نے سماج وادی پارٹی سے تعلق رکھنے والے محمود عالم نامی شخص کو لوگوں سے چندہ جمع کرنے  کرنے کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد اس نے پولیس حراست میں پاکستان زندہ باد اور نریندر مودی مردہ باد کے نعرے بلند کرناشروع کردیئے۔ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر سماج وادی پارٹی کے رہنما کے خلاف قومی یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے، ملک سے بغاوت اور امن شکنی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں اتر پردیش میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے پر 67 کشمیری طلبا کو نہ صرف انتہا پسند ہندوؤں نے  بدترین تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کے خلاف بغاوت کے مقدمات بھی قائم کیے گئے۔

No comments :

Post a Comment