ریو : یوروگوائے اسٹرائیکر سواریز کو پابندی کے بعد ہوش آگیا۔ اطالوی کھلاڑی چیلینی سے معافی مانگ لی۔
میچ کے دوران تو سواریز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے لیکن گھر واپسی پر ان کو اپنے عمل پر غور کرنے کا موقع ملا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے ساتھ آئندہ اس طرح کے کسی واقعہ میں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
سواریز کا کہنا تھا کہ جو کچہ ہوا، وہ ایک لمحاتی غلطی تھی جو کسی سے بھی سرزد ہوسکتی تھی، میں نے اس عمل کا ٹھنڈے دل سے جائزہ لیا تو مجھے اس نتیجے پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہ لگا کہ میں نے جو کچہ کیا وہ احمقانہ پن کے سوا اورکچہ نہ تھا۔
سواریزکی جانب سے غلطی کے اعتراف کے بعد چیلینی نے بھی فراخ دلی کا ثبوت دیتے ہوئے ان پر عائد چار ماہ کی پابندی میں کمی کی امید ظاہر کر دی، ان کا کہنا تھا کہ جب کسی کو اپنی غلطی کا احساس ہوجائے تو معاملے کو حل کی طرف لے جانا چاہیئے، سواریز اور چیلینی کے درمیان تو مسئلہ حل ہوگیا لیکن فیفا کا اس معاملے پر اب کیا موقف ہے،اس کا پتہ وقت آنے پر ہی چلے گا۔

No comments :
Post a Comment